آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگروں نے فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں خودکش حملہ اور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عماری کو بھی جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشیر خان (عمر 39 سال رہائشی ضلع ڈیرہ بگٹی) شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشتگرد کو بے اثر کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیراعظم نے حملے میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور حملے میں حوالدار جمشید خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل سد باب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل
Oct 09, 2024 | 21:43