آئینی ترمیم کا معاملہ، پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ

Oct 09, 2024 | 22:37

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےدرمیان آئینی ترمیم کا معاملے پر ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے. پی ٹی آئی کا وفد ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچےگا. اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی ساتھ ہوگی.موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی اور مولانا کی پھر سے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا وفد آئینی ترمیم کے مسودے پر بات کرےگا۔اس سے قبل26 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی کو منانے کے حکومتی دعوے جھوٹےنکلے تھے. راشد سومرو کا کہنا تھا کہ حکومتی اے پی سی میں کوئی سیاسی بات ہوئی ہی نہیں۔میعت علمائے اسلام سندھ کے رہنما راشد سومرو کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف یا نوازشریف سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔راشد سومرو کا کہنا تھا کہ جے یو آئی آئینی اصلاحات کی حامی ہے.عوامی مفاد سے ٹکراؤ نہ ہو تو آئینی اصلاحات پر کوئی اعتراضات نہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی اتحاد کا وفد گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچا تھا۔

مزیدخبریں