نیویارک (اے پی پی) کارولین وزنائیکی، میلانی اوڈین، کترینا بوندارینکو اور یانیناویکمیر یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سوتیلانا کزنٹسوا اور نادیہ پیٹرو چوتھے را¶نڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کی کارولین وزنائیکی نے روس کی سکس سیڈ سوتیلانا کزنٹسوا کو سخت مقابلے کے بعد اور امریکہ کی میلانی اوڈین نے روس کی تھرٹین سیڈ نادیہ پیٹرا کو ہرا کر ٹورنامنت سے باہر کر دیا۔ ک اور میچ میں یوکرائن کی کترینا بوندرا نے ارجنٹائن کی گسیلاڈلکو کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بیلاروس کی یانیناویکمیر نے جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا کو پہلے سیڈ میں 4-6 کی شکست کے باجود اگلے دونوں سٹیریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں کارولین وزنائیکی اور میلانی اوڈین آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں کترینا بوندارینکو کا مقابلہ یانینا ویکمیر سے ہو گا۔ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر، نوویک ڈجکووچ، رابن سوڈرلنگ اور فرنینڈو ورڈاسکو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، جبکہ ایٹ سیڈ نیکولے ڈیویڈنکو، ٹومی روبریڈو اور جان انسر چوتھے را¶نڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سپین کے ٹومی روبریڈو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے اور سربیا کے فورتھ سیڈ نوویک ڈجکووچ نے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک کو 6-1،6-3 اور 6-3 سے ہرا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں سویڈن کے رابن سوڈرلنگ نے روس کے نیکولے ڈیویڈنکو کو 7-5،3-6 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے امریکہ کے جان انسر کو سخت مقابلے کے بعد 4-6،6-4 ،6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ رابن سوڈرلنگ جبکہ نوویک ڈجکووچ کا مقابلہ فرنینڈو ورڈاسکو سے ہو گا۔