عیدالفطرکے موقع پرمسافربسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

Sep 09, 2010 | 07:47

سفیر یاؤ جنگ
جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں ملازمت اورمحنت مزدوری کے سلسلے میں رہائش پذیران افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جوعید اپنے خاندان کے ساتھ مناناچاہتے ہیں۔ آبائی شہروں میں عید منانے کیلئے جانے والوں کی مجبوری اوررش دیکھ کر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹروں کو من مانے کرایوں کی وصولی سے روکنے کیلئے تاحال متعلقہ اداروں نے کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ مخلتف مسافر بس کمپنیوں کی طرف سے کئی دن پہلے ہی ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی۔ مسافرکئی کئی گھنٹے ٹکٹ کے حصول کیلئے قطاروں میں لگے رہے، متعدد مسافروں نے الزام لگایا کہ ٹکٹ صرف اسی کوملی ہےجس کے پاس سفارش تھی یا ٹکٹ بلیک میں خریدنے کی سکت رکھتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مواقعوں پرحکومت اور انتظامیہ لوگوں کواپنے گھروں تک پہنچانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیں۔
مزیدخبریں