حکومت سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Sep 09, 2010 | 09:38

سفیر یاؤ جنگ
آئی جی سندھ کی جانب سے  تمام آر پی اوز ، سی سی پی او کراچی اور زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عید الفطر کے موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے اضافی نفری کے ساتھ سادہ لباس والے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں ۔ پولیس حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عید گاہوں پرنمازیوں کے سامان کی تلاشی کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کئے جائیں اور مشکوک افراد کی جامہ تلاشی بھی لی جائے ۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر پارکنگ ایریاز پر کڑی نظر رکھی جائے جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ سادہ لباس میں بھی نفری  تعینات کی جائے۔
مزیدخبریں