آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافہ رمضان المبارک کے دوران کیا جانے والا چھٹا اضافہ ہے۔ جبکہ ایک ماہ کے اندرفی کلوقیمت میں اکتالیس روپے اضافہ کیا گیا۔ چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈراکہترروپے اور کمرشل سلنڈر دو سو تہتر روپے مہنگا کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت پچاسی روپے ہوگئی،جبکہ لاہور، گوجرانوالا اورسیالکوٹ میں ایک سوپانچ روپے، راولپنڈی،اسلام آباد،ملتان،رحیم یارخان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، کشمور، صادق آباد اور میرپورمیں ایک سو پندرہ پر پہنچ گئی۔