لاہورمیں قائداعظم محمد علی جناح کے باسٹھویں یومِ وفات کے حوالے سے  ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان میں قرآن خوانی اور دعا تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Sep 09, 2010 | 11:57

سفیر یاؤ جنگ
ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی قرآن خوانی کی تقریب میں مشاہیرِ تحریکِ پاکستان سمیت سماجی و سیاسی شخصیات اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین نطریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی، وائس چیئرمین ڈاکٹررفیق احمد، سینیٹر نعیم حسین چٹھہ، بیگم مہناز رفیع اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے۔ اس طرح پاکستان کو مستقبل میں مخلص اور اعلٰی قیادت مل سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر قائدِ اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
مزیدخبریں