پاک فوج کی جانب سے سبی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں تلی اور سلطان کوٹ میں تین ہزارسے زائد  خاندانوں میں راشن اورعید گفٹ تقسیم کئے گئے ۔

Sep 09, 2010 | 17:18

سفیر یاؤ جنگ
متاثرہ خاندنوں میں تقسیم کی گئی اشیا میں آٹا، چینی، گھی اور بچوں کے عید گفٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر ندیم نے بتایا کہ پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اورعید گفٹ تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بختیار آباد ، لہڑی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی پاک آرمی امدادی سامان تقسیم کررہی ہے تاکہ متاثرہ خاندان بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔
مزیدخبریں