پاکستان ریلویزنےتیل کی قیمتوں میں اضافہ اورمالی خسارے پر قابو پانے کیلئے ریل کے کرایوں میں پانچ سے پندرہ فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  

Sep 09, 2010 | 17:59

سفیر یاؤ جنگ
 ذرائع کے مطابق ریل کیلئے کرایوں میں اضافے کا  نوٹیفکیشن عیدالفطرکے بعد جاری کیا جائے گا۔ ریلویز آپریشنز کے ایک سنیئر آفسر نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں کرایوں میں اضافے کی پیشگی اجازت دے چکی ہے، تاہم ریل حکام سروس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکی شرح کا تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرائے میں گذشتہ سال اضافہ کیا گیا تھا لیکن اس اضافے کے تناظر میں اب تک چھ مرتبہ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔  
مزیدخبریں