امریکی ریاست فلوریڈا کی انتظامیہ نے قرآن کی بے حرمتی پر پابندی لگادی ہے۔

امریکی ریاست  فلوریڈا کے علاقے گینزوائل کے حکام نے کہا کہ  ڈوو ورلڈ آؤٹ ریچ سینٹر کے پادری ٹیری جان کی جانب سے قرآن شریف کی بے حرمتی کو فائر آرڈیننس کے تحت خلاف قانون قراردیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگراس منصوبے پر عمل ہوا تو چرچ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فلوریڈا انتظامیہ نے اکیس اگست کو اسی چرچ کو قرآن شریف کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔ادھر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مبینہ منصوبے کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سےجاری ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوباما نے بھی قران مجید کی مجوزہ بے حرمتی کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  قرآن شریف کی مجوزہ بیحرمتی کے منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان میں تشدد بڑھے گا۔ بلکہ افغانستان میں موجود امریکی فوج کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن