شہبازشریف لاہور میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ عیدالفطر اور جمعۃ المبارک کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ایلیٹ فورس اور پولیس کے فلیگ مارچ کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے تجارتی مراکز، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے دیگر حساس اداروں کے ساتھ قریبی روابط قائم کریں۔ اس سے پہلے ایوان وزیراعلٰی لاہورمیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چالیس لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ اس موقع پر انجمن حمایت اسلام نے سیلاب ذدہ علاقوں کے دو سو بچوں کی کفالت کا بھی اعلان کیا ۔