صدر زرداری سترہویں ترمیم ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے جبکہ وہ چیف جسٹس کے اختیارات بھی کم کرنا چاہتے تھے۔ وکی لیکس

Sep 09, 2011 | 06:03

سفیر یاؤ جنگ
اکیس مارچ دوہزار نو کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے صدر زرداری سے اٹھارہ مارچ کو ہونے والی ملاقات کا مراسلہ واشنگٹن بھیجا تھا۔ مراسلے کے مطابق نوازشریف کے دباؤ اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے عوامی سطح پر سترہویں ترمیم منسوخ کرنے کے اعلانات کے باوجود صدرزرداری نے امریکی سفیر پر واضح کیا تھا کہ انہیں سترہویں ترمیم ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ مراسلے کے مطابق صدر زرداری نے ملاقات میں امریکی سفیر کو یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ صدر زرداری نے امریکی سفیر سے یہ شکوہ بھی کیا کہ موجودہ بحران کے دوران امریکہ اور برطانیہ ان کی حمایت نہیں کررہا۔ این ڈبلیو پیٹر سن نے واشنگٹن کو لکھا تھا کہ انہیں امید نہیں کہ صدر زرداری ، وزیراعظم گیلانی کی جانب سے عوامی سطح پر کیے جانے والے اعلانات کو عملی جامہ بھی پہنائیں گے۔
مزیدخبریں