وزارت ریلوے کاٹرینوں کا خصوصی آڈٹ کرانےکا فیصلہ

لاہور ( فرخ بصیر سے) وزارت ریلوے نے لاہور سے کراچی جانیوالی میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں اور خامیوں پرقابو پانے کے لئے خصوصی آڈ ٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی ریلوے آڈٹ جہانگیر عزیز وٹو نے15رکنی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جس کے بارے میں جی ایم آپریشن کو بھی باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ جہانگیر عزیز وٹو نے گزشتہ روز نوائے وقت کو بتایا کہ ڈپٹی ڈا ئریکٹر آڈٹ کی نگرانی میں ٹیم ٹرےنوں مےں سہولےات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریلوے اور پولیس عملے کے مسافروں کیساتھ روئیے کے متعلق ہربوگی کے کم از کم3مسافروں کے انٹرویو کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن