مکرمی! یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی کا موجودہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور ہے جس میں جمہوریت تو مضبوط ہوئی مگر وطن کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلند بانگ دعوے تو کئے گئے مگر عملاً کچھ بھی نہ کیا گیا۔ زرداری صاحب نے ”جمہوریت بہترین انتقام ہے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف عوام کی امیدوں پر پانی پھیر کر ان سے جینے کی امنگ بھی چھین لی۔ مسائل کی صلیب پر لٹکے عوام آسودگی کیلئے دہائی دے رہے ہےں مگر مجال ہے کہ حکومت وقت کے کانوں پر جوں بھی رینگی ہو۔ عوام مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ بجلی نہیں‘ پینے کو پانی نہیں‘ کھانے کو روٹی نہیں۔ کیا اسی کا نام جمہوریت ہے؟ کیا عوام نے انہیں اسلئے مینڈیٹ دیا تھا کہ یہ اپنی بے ضابطگیوں من مانیوں اور غلطیوں کی وجہ سے پورے ملک کو مسائلستان بنا کر رکھ دیں۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ جمہوریت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ ان تمام مسائل کا سبب شاید یہ ہے کہ طاقت اور اقتدارکے نشے میں چور حکمرانوں کو بحرانوں کی چکی میں پستے ہوئے عوام میں کوئی ایسی چنگاری نظر نہیں آتی جو کوئی تحریر سکوائر تخلیق کرتی ہو یا ان کے بازو¶ں میں ایسی توانائی بھری ہو جس سے ان کے ہاتھ جابروں کی گردنوں تک پہنچتے ہوں۔
(کامران نعیم صدیقی فون 0321-4583855 شاہدرہ لاہور)
”جمہوریت بہترین انتقام“
Sep 09, 2012