فیروز والا (نامہ نگار) تحریک تحفظ ختم نبوت اور جامعہ قادریہ نصیر العلوم کے زیر اہتمام شاہدرہ میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مسلم مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دینی مذہبی رہنما اور قائدین نے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کی صدارت علامہ م حمد عبدالستار سعیدی نے کی۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر قاری نصیر احمد قادری‘ علامہ حافظ خان محمد قادری نے کی۔ اس موقع پر مولانا محمد طاہر تبسم‘ پیر سید خادم حسین شرقپوری‘ میاں شبیر احمد‘ صوفی نصیر احمد اشرفی‘ مولانا غلام حسین نوری‘ مولانا محمد نواز‘ احمد علی شاہ‘ پیر غلام رسول نقشبندی‘ مولانا احمد حسن‘ پیر گلفام‘ محمد صفدر شاہ اور علماءکی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر قاری نصیر احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے عمائدین اہلسنت کے ساتھ ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کے لئے عوام و خواص کو بیدار کیا اور تحریک ختم نبوت میں جان ڈالی۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی آئینی شق ختم کرنے کی ا گر کوئی سازش کی گئی تو اس کی بھرپور مذمت کریں گے۔
”علامہ شاہ احمد نورانیؒ نے تحفظ ختم نبوت کیلئے عوام کو بیدار کیا“
Sep 09, 2013