لاہور (لیڈی رپورٹر) اسلامی پردہ‘ اسکارف‘ حجاب اور برقعہ متعدی امراض، جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس امر کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذا وینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بعنوان ”اسلامی پردہ اورجدید سائنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلامی پردہ ایک مذہبی فریضہ ہے تاہم یہ بہت سے طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔