صوبائی زکٰوة کمیٹی کا ممبر بننے پر مولانا راغب نعیمی کو مبارکباد

صوبائی زکٰوة کمیٹی کا ممبر بننے پر مولانا راغب نعیمی کو مبارکباد

Sep 09, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی کو وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کی مرکزی زکوٰة کمیٹی کا دوبارہ ممبر نامز د کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف، پیر امین الحسنات شاہ‘ مفتی منیب الرحمن، مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی ،پیر میاں عمران ولی‘ مولانا غیاث الدین‘ مفتی محمد کریم خان، محمد قاسم علوی، رضائے مصطفی نقشبندی، امیر مولانا محمد اعظم نعیمی، مفتی محمد صفدر علی، پیر خواجہ غلام قطب الدین‘ خواجہ محمد یار فریدی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں