کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے میں شامل اراکین رابطہ کمیٹی اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے زبردست نعرے لگائے۔ متحدہ کے رہنما اظہار الحسن نے اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ کے 28کارکن عرصے سے غائب کر دئیے گئے ہیں ان کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج نہیں ہیں، ارباب اختیار سوچیں کہ مظاہرے میں خواتین کیوں شریک ہیں۔ ہم لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ہر فورم پر احتجاج کرتے رہینگے۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ ہمارے حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ لاپتہ کارکنوں کے معاملے پر سوموٹو ایکشن لے، ہم نے پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے۔ صدر اور وزیراعظم ہمارے کارکنوں کو بازیاب کرائیں۔
ایم کیو ایم کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
Sep 09, 2013