اسلام آباد (خبرنگار) بجلی کی پیداوار بڑھانے اور زرعی ضروریات پوری کرنے کے لئے تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں 30ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیم سے اب پانی کا اخراج ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔ منگلا ڈیم میں گذشتہ روز پانی کی سطح 1239فٹ ریکارڈ کی گئی، پانی کی آمد اور اخراج 20ہزار کیوسک ہے۔
بجلی کی پیداوار بڑھانے، زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ
Sep 09, 2013