اسد حکومت کو برطانوی کمپنیوں نے زہریلے کیمیکلز فروخت کئے تھے: رپورٹ

لندن (آن لائن) برطانوی کمپنیوں نے چھ سال کے دوران شام کو زہریلے کیمیکلز فروخت کئے تھے اور انہیں اعصاب شکن زہریلی گیس میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا جس کے حملے کے نتیجے میں دمشق کے نواح میں گذشتہ ماہ ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔اس بات کا انکشاف برطانوی روزنامے ”ڈیلی میل“ میں ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے جولائی 2004ءسے مئی 2010ءکے درمیان دوکمپنیوں کو برآمدی لائسنس جاری کئے تھے اور ان کے تحت شام کو سوڈیم فلورائیڈ فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے ہفتے کی رات پہلی مرتبہ شام کو یہ کیمیکل بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...