کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ماموں بھانجے کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری شروع‘ پولیس اور ورثاءآج طلب

Sep 09, 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج اکمل خان نے کاہنہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران جاں بحق ہونے والے ماموں بھانجے کے حوالے سے کاہنہ سے پولیس ریکارڈ اور ملزمان کے وارثان کو آج طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ کاہنہ پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں دو افراد عباس اور اس کے بھانجے آصف کو پولیس مقابلے میں مار دیا تھا۔

مزیدخبریں