”تحریک انصاف صرف گورے رنگ والوں کی جماعت ہے“ سرفراز خان پھٹ پڑے

”تحریک انصاف صرف گورے رنگ والوں کی جماعت ہے“ سرفراز خان پھٹ پڑے

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے ایوان اقبال میں منعقدہ انصاف لیبر کنونشن میں لیبر ونگ ریلوے کے صدر سرفراز خان پھٹ پڑے۔ انہوں نے عمران خان کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف صرف امیر طبقے کی جماعت ہے اور گورا رنگ اس میں شرکت کی اہلیت تصور کیا جاتا ہے۔ میرا تحریک انصاف کے اس طبقے سے تعلق نہیں جو پہلے بیوٹی پارلر سے تیار ہوتے ہیں اور پھر جلسے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں غریب طبقے کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی یہاں نچلے طبقے کا کوئی خیا ل کیا جاتا ہے۔ لیبر ونگ کو آج تک کسی میٹنگ میں دعوت نہیں دی گئی۔ عمران خان اور غریب آدمی کے درمیان سرمایہ داروں کی دیوارِ چین حائل ہے۔ میری عمران خان سے درخواست ہے کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے گرد قائم سرمایہ داروں کی دیوار کو گرا دیں۔
سرفراز خان

ای پیپر دی نیشن