چمن(آن لائن) افغانستان سے امریکہ و نیٹو کا جنگی سازوسامان لے کر ٹرالر وں پر مشتمل قافلہ چمن بارڈر کے راستے کراچی پورٹ ر وا نہ ہو گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ ونیٹو افواج کے جنگی ساز و سامان سے لوڈ (105) ٹرالر اورگاڑیاں اور آئل ٹینکروں پر مشتمل (84) گاڑیاں چمن بارڈر کے راستے روانہ کردی گئیں۔ پاکستانی حکام نے ٹرالروں کو چمن بارڈر سے کراچی پورٹ تک لیجانے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ روزانہ امریکہ ونیٹو افواج کی کا ایک درجن سے زائد جنگی سازوسامان سے لوڈ ٹرالرز گاڑیاں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن بارڈر باب دوستی کے راستے سے کراچی پورٹ کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔