ملک پرواجب الادا بیرونی قرضوں کا بوجھ 65 ارب ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد (ثناء نیوز) بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بینکوں سے لئے گئے قرضوں کے باعث ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا بوجھ 65 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرونی قرضوں میں مزید سات اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا،اور ان کی مالیت ساٹھ ارب نواسی کروڑ ڈالر سے بڑھ کر پینسٹھ ارب ترپن کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی،اس طرح مالی سال دوہزار چودہ میں بیرونی قرضے چار ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر بڑھ گئے،جبکہ چند روز میں عالمی مالیاتی فنڈ سے پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط کی وصولی بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا سبب بنے گی، حکومت نے مالی سال دوہزار چودہ تک طویل المدت قرضوں کا اندازہ تینتالیس ارب ڈالر لگایا تھا، جو تیس جون تک بڑھ کر اڑتالیس ارب اننچاس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، جس میں دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور دیگر مالیاتی اداروں سے لیا گیا قرضہ شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن