تہران(این این آئی) ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اگر ایسا کوئی بھی فیصلہ کیاگیاتو اسے عام کیاجائیگا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔اس سے قبل ایک نامعلوم ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنی سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد سات ہزار تک کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ادھر ایران کے معروف سیاسی تجزیہ نگار حسین موسویان نے کہا کہ ایران نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ اپنے ایٹمی حقوق حاصل کرنے کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔