موجودہ صورتحال میں ماورائے آئین اقدام ملک کیلئے خطرناک ہو گا: امین فہیم

کراچی (ثناءنیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور عمران خان اپنے اپنے م¶قف پر ڈٹے رہے تو جمہوریت کا اللہ حافظ ہے۔ وزیراعظم کو ایک ماہ کیلئے عمرہ پر جانے کے حوالے سے تجویز پارٹی پالیسی نہیں تھی۔ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے اگر ماروائے آئین اقدام کیا تو وہ ملک کیلئے خطرناک ہوگا۔
 جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا م¶قف واضح ہے۔ سیلاب کے حوالے سے سندھ حکومت کو فوری اقدام کرنے ہوں گے اگر بعد میں فیصلے کئے تو نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو وقت پر فیصلے کر لینے چاہیے تھے لیکن ان کی دیر کے باعث صورتحال گھمبیر ہوئی۔ انتخابات کے بعد عمران خان نے چار حلقوں کی بات کی تھی حکومت کو چاہیے تھا کہ اسی وقت ان کی بات مان لیتے اور تحقیقات کرائی جاتی۔کچھ فیصلے وقت پر کرنے ضرروی ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...