یورپی پارلیمنٹ میں ”ہفتہ کشمیر“ یورپی یونین کی پانچ روزہ تقریبات شروع

Sep 09, 2014

برسلز (ثناءنیوز) یورپی پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر، پورپی ےونےن کی تقرےبات شروع ہوگئی ہےں۔ تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ، سیاسی اور سماجی شخصیات، دانشوروں اور معاشرے کے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد او ر متعدد تنظیموں کے نمائند ے مدعو تھے ۔ اس بار ان تقریبات کو ”کشمیر۔ ای یو۔ دیرپا دوستی اور یکجہتی “ کا نام دیاگیاہے۔ یہ تقریبات جن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس متعدد سیمینارز ، گول میز مباحثے، دستاویزی فلم، ادبی، تصاویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل ہے، تقرےبات 12 ستمبر تک جاری رہیں گی۔پروگرام کی میزبان رکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹر سجادکریم ہےں۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ ہم عالمی برادری خاص طورپر یورپی یونین کو یہ باورکراناچاہتے ہیں کہ کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور ہرگز بھارت کاحصہ نہیں۔ بھارت بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق کو دبانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسئلے کا بنیادی فریق ہیں اور انکی شمولیت کے بغیر کوئی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ان تقریبات کے انعقادکے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو اورانٹرنیشنل کونسل فار ہومن ڈیوےلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی )کے ساتھ ورلڈ کشمیرڈائس پوراالائنس سمیت دیگرتنظیمیں تعاون کررہی ہیں۔ کشمیری اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اورتمام آزادقومیں اور ممالک کوتحریک آزادی کشمیر کی جدوجہدکی حمایت کرنی چاہیے۔ اگرچہ بھارت آزادی کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہاہے، لیکن یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی اور ایک دن کشمیرکو بھارتی چنگل سے آزادی مل کررہے گی۔ اس تحریک کو کوئی روک نہیں سکتا۔کشمیرکے مسئلے کا عادلانہ حل نہ صرف خطے بلکہ دنیامیں امن کے لئے ضروری ہے۔
ہفتہ کشمیر

مزیدخبریں