آل پاکستان انٹرلوپ سائیکاٹی 20 چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سعید اجمل انٹر نیشنل کر کٹ اکیڈمی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںپہلی آل پاکستان انٹر لوپ سائیکا T20کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی‘چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ صابر حسین کے مطابق چیمپئن شپ میں کراچی کی دو ٹیموں کے علاوہ‘ سائیکا‘ لاہور ‘پشاور‘ ملتان ‘فیصل آباد اور رانا نویدالحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کی نمائندگی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاح انٹر لوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او مصدق ذوالقرنین کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن