18 گھنٹے قبل ویزوں کا اجرائ، لاہور لائنز کرکٹ ٹیم بھارت چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد حفیظ کی قیادت میں قومی چیمپئن لاہور لائنز ٹیم چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لئے گذشتہ شب لاہور سے براستہ دبئی دہلی چلی گئی۔ قومی چیمپئن ٹیم کو روانگی سے 18 گھنٹے قبل بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے۔ لاہور لائینز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 13ستمبر کو ممبئی انڈینز کے خلاف ،دوسرا میچ 14ستمبر کو ناردرن نائٹس جبکہ تیسرا میچ 16ستمبر کو سدر ن ایکسپریس کے خلاف کھیلے گی ،کوالیفائنگ مر حلے سے دو ٹیمیں مین راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ 17ستمبر سے شروع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...