عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 21 ستمبر کو ہوگا

Sep 09, 2014

اسلام آباد (این این آئی) عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 21ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے جس میں رواں سال جنوبی افریقہ میں 24 سے 25 نومبر تک ہونے والے 17 ویں سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے صلاح و مشورے بھی کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں