ادکارہ مشی خان کی ضمانت منظور

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد اقبال نے ادکارہ مشی خان کی فراڈ ،دھوکہ دہی کے مقدمے میںضمانت منظور کرلی ہے ۔ملزمہ مشی خان عدالت میں پیش ہوئیں ۔ ڈاکٹر افشاں نے موقف اختیار کیا کہ مشی خان کی ایڈور ٹائزنگ کمپنی کو ساڑھے چار لاکھ روپے تشہیری مہم کے لیے دیئے لیکن تشہیر کی گئی نہ پیسے واپس دیئے ۔ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ بے قصور ہے، عدالت نے جب بھی طلب کیا میری موکلہ حاضر ہو جائے گی ،عدالت نے مشی خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50,50 کے دو مچلکے داخل کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...