لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نسیم وکی اور اداکارہ وردہ 11 ستمبر سے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ’’دعوت عشق‘‘ میں کام کریں گے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اکرم اداس‘ لکی ڈئیر‘ نواز انجم‘ شکیل جن‘ سارا خان‘ رائما خان‘ عالیہ چودھری‘ گوگا جی‘ عقیل حیدر شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر چنگیز اعوان‘ سیف گورایہ اور حنیف گاگا ہیں۔ پیشکش علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کی ہے۔