پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ پر اعتراضات ٹلنے کا امکان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کو فری ہینڈ دیتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ سابق وزیراعظم و سابق صدر پی ایچ ایف میر ظفر اﷲ جمالی کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئی انتظامیہ کو کام کرنے کا موقع دیں۔ حکومتی گرین سگنل کے بعد صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے چارج سنبھال کر کام کر آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم بنا کرکام جاری رکھیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفر اﷲ جمالی کی جانب سے فیڈریشن میں نئی تقرریوں کے حوالے سے پیدا شدہ اعتراضات کا معاملہ عارضی طور پر ٹلنے کا امکان ہے۔ خالد سجاد کھوکھر کو لاہور سے باہر جانا پڑ گیا تاہم شہباز سینئر نے مصروف دن گزارا۔ نئی انتظامیہ آج میڈیا بریفنگ میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...