کوئٹہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،ملزم فرار

کوئٹہ ( اے پی پی )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن