ہالی وڈ رومانٹک فلم بلڈ اینڈ آئل کا ٹریلر ریلز کر دیا گیا

بلڈ اینڈ آئل کہانی ہے ایک ایسے جوڑے کی جو پیار کے ساتھ ساتھ دولت کی بھی تلاش میں ہے ،دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی آئل انڈسٹری سے متاثر ایک دوسرے کو بہتر زندگی دینے کا تصور آنکھوں میں بسائے بلی اور کیلی آئل انڈسٹری میں قدم رکھ دیتے ہیں .لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس انڈسٹری میں کیا کیا سازشیں ہوتی ہیں اور اس سے وابستہ لوگوں کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےکیلی اور بلی آئل انڈسٹری میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سامنا ہے قدم قدم پر مشکلات کا ،،پیار ، ذہانت اور جرم کی تکون پر مبنی فلم ستائیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی.

ای پیپر دی نیشن