کوئٹہ لورالائی (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بلوچ عوام ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جمعرات کو ایف سی بلوچستان کے ریکروٹس کی 59ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈکی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری مہمان خصوصی تھے۔ بلوچستان سے 880بلوچ نوجوانوں سمیت 3450کیڈٹس پاس آﺅٹ ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ بلوچ عوام ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان