پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) افغان باشندوں سمیت غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان نادرا اہلکاروں کو پشاور، کراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے ملازم کو افغانیوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے اب تک 87 افغانیوں کے شناختی کارڈ بنوائے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا ہیڈ کوارٹر پشاور میں جونیئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد رضوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم غیر قانونی طریقے سے افغانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ بناتا تھا۔ علاوہ ازیں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث دو نادرا اہلکاروں محمد کامران اور راو¿ محمد وسیم کوکراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے۔ محمد کامران اور راﺅ محمد وسیم کی نشاندہی بھی اسی مہم کے دوران ہوئی۔ محمد کامران کراچی کا رہائشی اور 2003سے نادرا ملازم ہے۔ راو¿ محمد وسیم 2004 سے نادرا میں ملازم ہے اور چوہڑ چوک راولپنڈی میں تعینات تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے اور ملکی سلامتی کو داو¿ پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ انہوں نے نادرا حکام کو جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
3نادرا ملازم گرفتار