شیڈو کابینہ نہ بنانے پر وضاحت کیلئے خورشید شاہ کی 16 ستمبر کو ہائیکورٹ طلبی

Sep 09, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے شیڈو کابینہ بنانے کی درخواست پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سولہ ستمبر کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 91کے تحت اپوزیشن پر لازمی ہے کہ وہ وفاقی حکومت اور کابینہ کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے شیڈو کابینہ تشکیل دے لیکن تین برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وفاق میں شیڈو کابینہ تشکیل نہیں دی جا رہی ہے، اپوزیشن لیڈر اور وفاقی حکومت کو شیڈوکابینہ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اقدام تو اپوزیشن کے حق میں جاتا ہے پھر اپوزیشن نے شیڈو کابینہ کیوں نہیں بنائی۔
طلبی

مزیدخبریں