کلرک کو چوکیدار بنانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں چیئرمین ایف بی آر کی طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کلرک کو چوکیدار بنانے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر کو وضاحت کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے ایف بی آر کی اپیل پر سماعت کی۔ ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2013ءمیں چوکیدار محمد فاروق کی تعلیم کی بنیاد پر کلرک کے عہدے پر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے لہذا سے کالعدم قرار دیا جائے۔ فاروق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فاروق کو چوکیدار سے کلرک بنانے کا حکم ایف بی آر کے انسپکٹر سعید کے بیان کی روشنی میں دیا تھا کہ جس میں انسپکٹر نے کہا تھا کہ اگر فاروق کو کلرک تعینات کر دیا جائے تو محکمے کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ جس کے بعد ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا اور سپریم کورٹ نے عارضی طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔ اس کے بعد ایف بی آر نے فاروق کو دوبارہ کلرک سے چوکیدار بنا دیا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دینے والے انسپکٹر کیخلاف کوئی کارروائی کی جس پر ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی حکم نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی ر طلبی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...