لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ فوری سنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مناسب وقت پر عدالت فیصلہ جاری کرے گی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر محفوظ کردہ فیصلہ فوری سنانے کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے فلم کی نمائش کی اجازت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ بھی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ فوری سنانے کا حکم دے۔
مالک/ پابندی
لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں کا محفوظ فیصلہ فوری سنانے کی درخواست مسترد کر دی
Sep 09, 2016