لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت27ستمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی طرف سے درخواست کی سماعت کی۔ جس میں م¶قف اختیار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے۔
جواب طلب