انقرہ (رائٹرز) ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاﺅن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ ایک عدالت نے 16 تاجروں کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا جبکہ مزید بیسیوں فوجی افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ ان کا براہ راست بغاوت سے تعلق بتایا جاتا ہے۔مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے استنبول ایئرپورٹ سے کردستان ورکرز پارٹی کی جنگجو خاتون کو حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات پر پکڑ لیا۔ مٹھائی‘ پیسٹری بنانے والی بیکری کے چیئرمین فاروق گلو کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔