لاہور (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ شہر میں 7 بڑی عید مویشی منڈیاں سجانے کے باوجود جانوروں کے بیوپاریوں کو شہرمیں داخل ہونے سے نہ روک سکی۔ بکرے اور بیل لئے ”بیوپاری“ شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ جین اور شرٹس پہنے نوجوان بھی اسی ”کاروبار“ میںآ گھسے ہیں۔ وہ شہر کے باہر سے آنے والے بیوپاریوں سے جانور خرید کر شہر میں جانور خرید کر گھومتے پھر رہے ہیں۔ انتظامیہ سوال کرے تو جاب ملتا ہے جانور کو ”ٹہلا“ رہے ہیں۔ بارشوں نے ان مویشی منڈیوں کی حالت بگاڑ دی ہے۔ بیوپاری جانور لے کر منڈی سے باہر سڑک پر آ جاتے ہیں اور پھر شہر میں پھیل جاتے ہیں۔منڈیوں میں خریدار ضرور آ رہے ہیں مگر ابھی تک خریداری عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ بیوپاری جو ”قیمت“ طلب کر رہے ہیں۔ خریداروں نے اسے ”ناجائز“ قرار دیا ہے۔
منڈیوں میں جانور مہنگے، خریدار کم، کئی بیوپاری شہر میں گھس آئے
Sep 09, 2016