ایل ڈی اے کو عوامی خدمت کا فعال ادارہ بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید کا روزانہ ون ونڈ وسیل کے معائنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے شہریوں کی درخواستوں پر بلاتاخیر عمل درآمد یقینی اور محکمہ کو عوامی خدمت کا فعال ادارہ بنانے کیلئے ون ونڈو سیل کی براہ راست نگرانی اور ہر رورز کسی بھی وقت بغیر اطلاع ون ونڈو سیل کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ڈائریکٹرز کو صبح آٹھ بجے دن ونڈو سیل پر حاضر لگانے اور دن 11 سے 12 بجے کے دوران یہاں ذاتی طور پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے گزشتہ روز بھی ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کرکے موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن