لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جس طرح پاکستانی ٹیم نے کم بیک کیا وہ قابلِ تعریف ہے۔ مانچسٹر میں جدید کرکٹ کی ضروریات کو اپنایا اور بے خوف کرکٹ کھیلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کھلاڑی اس کے قابل ہیں۔ہمیں تمام کھلاڑیوں کوبے خوف اور آزادانہ کھیل کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔پاکستانی ٹیم آہستہ آہستہ اپنے ٹریک پر واپس آ رہی ہے تاہم اگر سلیکشن کمیٹی ایسی کارکردگی کا تسلسل چاہتی ہے تو اسے کھلاڑیوں کے بیک اپ کے طور پر بھی کام کرنا چاہیے۔ اب یہ انضمام اور ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا بیک اپ تلاش کرے۔ہمیں پاکستان کی اے ٹیم کا دورہ منعقد کروانے کی ضرورت ہے جہاں نوجوان کھلاڑی مشکل حالات میں کھیلنا سیکھیں۔