یوا یس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ:اعصام الحق کی جوڑی کوارٹر فائنل ہار گئی

Sep 09, 2016

نیویارک(سپورٹس ڈیسک ) امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق کی جوڑی کو شکست ہوگئی ۔ اعصام الحق اور پارٹنر لنڈسٹڈٹ کو پی ہر برٹ اور این ماہوت کی جوڑی نے چھ تین اور سات چار سے شکست دی ۔جاپان کے کائی نشی کوری نے کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کو حیران کن شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سال کے آخری گرینڈ سلیم میچ میں کھیلے گئے ڈرامائی کوارٹر فائنل میں 6-1 سے پہلا سیٹ جیت کر اینڈی مرے نے حریف پر اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن نشی کوری نے اگلا سیٹ 6-4 سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔تاہم اینڈی مرے نے ایک بار پھر میچ میں واپسی کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 6-4 سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن جاپانی کھلاڑی نے اگلا سیٹ 6-1 سے جیت کر ارینا میں موجود شائقین اور اینڈی مرے دونوں کو حیران کردیا۔ نشکی کوری نے 7-5 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سوئٹزرلینڈ کے سٹان واورینکا نے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو 7-6، 4-6، 6-3 اور 6-2 سے زیر کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے سیمونہ ہلیپ کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پلشکووا نے کونجوہ کو چھ دو چھ دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

مزیدخبریں