پشاور میں ورسک روڈ سے پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے بم برآمد کر لیا. بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا . جمرود روڈ پرآبدرہ کے مقام پرناکہ بندی کردی گئی۔مشتبہ شخص کی نشاندہی پر پولیس نے جمرود روڈ پر مسافر بس کو خالی کرکے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ بس کی تلاشی لی گئی۔سڑک کے کنارے قریبی دکانیں بھی بند کرادی گئیں.مشتبہ شخص سے بم برآمد کر کے ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس نے جمرود روڈ پر دیگر گاڑیوں کی تلاشی بھی شروع کردی ۔دوسری طرف پشاور کے علاقہ پشتخرہ پایاں میں ذاتی دشمنی کے بنا پر ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل تجمل خان کو ذاتی دشمنی کے بنا پر مخالفین نے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔تجمل خان تھانہ پشتخرہ میں تعینات تھے اور ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد گھر جارہے تھے ۔ پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔