کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین کو اغوا کار چھوڑ کر فرار ہوگئے.ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اغوا کار اسد خان ترین کو دولنگی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔رہائی کے بعد اسد خان ترین کو ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعدگھر منتقل کردیا جبکہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ، اسد ترین کو 21 مئی کو پشین سے اغوا کیا گیا تھا۔