امیرِکویت خلیج میں امریکہ کی مدد کرر ہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اس وقت خلیج میں امریکا کی مدد کررہے ہیں اور تمام چیزیں بہتر طور پر انجام پا رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ الجابر الصباح گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے ،اس موقع پرٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں کہاگیاکہ امیر کویت سے ملاقات میں قطر بحران پر تبادلہ خیال کیاگیااس کے علاوہ خطہ خلیج میں ایران کی مداخلت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی،امیر کویت نے قبل ازیں 2013ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔اس مرتبہ ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی واشنگٹن گیا ہے۔وفد میں وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الاحمد الصباح ، وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح ، وزیر خزانہ انس خالد الصالح اور نیشنل گارڈ کے ڈپٹی چیئرمین شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ

ای پیپر دی نیشن