راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انجمن طلباءاسلام پنجاب کے سےکرےڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 اور اس سال محض 4 یونیورسٹیوںکا دنےا کی ٹاپ 1000ےونےورسٹےوں مےں آنا بہتبڑاسوالےہ نشان ہے ۔اس تعلےمی تنزلی اور شرمناک کارکردگی کے تمام مکروہ کرداروں کو بے نقاب کےا جائے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قائد اعظم کے طلباءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔انہوںنے کہا پڑوسی ممالک کی 30,30ےونےورسٹےوں کا ٹاپ اےک ہزار ےونےورسٹےوں مےں آنا باعث تشوےش اور ہمارے سمجھنے کےلئے کافی ہے ۔قوموں کی ترقی اور کامےابی کا درومدار تعلےم پر ہوتا ہے ۔گذشتہ 7سالوں سے اب تک مسلسل پاکستان مےں پہلے درجہ پر رہنے والی قائداعظم ےونےورسٹی جس نے 200کی درجہ بندی کو عبورکرتے ہوئے دنےا کی پہلی 500 جامعات مےں 401واں نمبرحاصل کیا۔ ماضی مےں جامعہ قائد اعظم کے بارے مےںسرکاری اور غےر سرکاری سازشی عناصر منفی تاثےر پےدا کرتے رہے ۔اکرم رضوی نے کہا پاکستان کے دےگر اداروں کو جتنے فنڈز دئےے جاتے ہےں ،پرموشن اور شو آف کےا جاتا ہے اتنا کچھ اگر قائد اعظم ےونےورسٹی کےلئے کےا جائے تو جامعہ آنے واے وقت مےں دنےا کی 100ٹاپ ےونےورسٹےوں شامل ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا صرف 4ےونےورسٹیوں کا ٹاپ ےونےورسٹےوں مےں رہنے پر طلباءبرادری کو احتجاج کرنا چاہےے ۔پاکستان مےں اعلی تعلےم کے زوال کی بڑی وجہ مےرٹ کی پامالی اور سےاسی بنےادوں پر کی گئےں تقررےاں ہےں ۔